پاکستان دہشت گردی کو کچلنے کے لیے دستیاب موقع کا فائدہ اٹھائے:پنٹاگون

واشنگٹن: تعلقات میں بہتری لانے کے لیے امریکہ اور پاکستان کی کوششوں کے درمیان پنٹاگون نے پاکستان کو اس جانب متوجہ کیا کہ دہشت گری کے خلاف جنگ ایسے نازک موڑپر پہنچ چکی ہے کہ اسے دہشت گردوں کو شکست دینے کے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
پنٹاگون کی ترجمان اعلیٰ ڈینا ڈبلیو وائٹ نے یہاں اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان دہشت گری پر قابو پانے کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے۔
جب اس امر کی یاد دہانی کرائی گئی کہ پاکستان نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے حکومت افغانستان کی حالیہ پیش کش کا خیرمقدم کیا ہے تو محترمہ وائٹ نے کہا کہ طالبان کو دہشت گردی کی راہ ترک کرنا ہوگی تشدد سے توبہ کرنا ہوگی اور انہیں افغان آئین کی حمایت اور احترام کرنا پڑے گا۔
انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ امریکہ نہ صرف افغانستان میں ہندوستان کے نہایت اہم کردار بلکہ جنوب ایشیائی خطہ کے باہر کے دیگر معاملات کے حوالے سے بھی ہندوستان سے مشاورت جاری رکھے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pentagon urges pakistan to avail new opportunities for defeating terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply