امریکہ پاکستان کو 300ملین ڈالر کی فوجی امداد نہیں دے گا

واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع کے اس فیصلہ کے بعد کہ وہ کانگریس میں اس امر کی توثیق نہیں کریں گے کہ پاکستان نے دہشت گرد حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب کارروائی کر رہا ہے ،پنٹاگون نے پاکستان کو300ملین امریکی ڈالر کی فوجی امداد دینے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک اور ان جیسے دہشت پسندانہ گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی عدم دلچسپی سے امریکی حکام نہایت پریشان ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی ہے۔
پنٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ نے کہا کہ اس موقع پر حکومت پاکستان کو کولیژن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت 30کروڑ ڈالر جاری نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وزیر دفاع نے ابھی تک اس امر کی تصدیق نہیںکی ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف قرار واقعی کارروائی کی ہے۔
تاہم اسٹمپ نے یہ کہا کہ اس فیصلہ سے ان قربانیوں کی اہمیت میں کمی واقع نہیں ہوتی جس گذشتہ دو سال کے دوران پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pentagon not to pay pakistan 300 million in military reimbursements in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply