پنٹاگن شام میں فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز دے سکتا ہے

واشنگٹن(رائٹر):امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن شام میں جنگجو تنظیم داعش (آئی ایس) کے جنگجو ؤں سے لڑنے کے لئے پہلی مرتبہ لڑنے والے (کوبیٹ) فوجیوں کی لگاتار تعیناتی کی سفارش کرسکتا ہے۔
سی این این نے آج بتایا ہے کہ پنٹاگن نے یہ خیال صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داعش کے ساتھ جلد از جلد لڑائی ختم کرنے کے لئے اس ماہ کے آخر میں نئی تجاویز لانے کی ہدایت کے بعد کہا ہے۔ اس جنگ زدہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امریکہ خصوصی فورس کے چھوٹے دستہ پہلے سے تعینات تھیں لیکن اوباما انتظامیہ نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے لئے یہاں جنگی فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز کو خارج کردیا تھا۔
سی این این نے بتایا ہے کہ شام میں لڑنے والے فوجی بھیجنے کی بات ان کئی تجویز میں شامل ہے جس کے بارے میں پنٹاگن غور کررہا ہے نیوز چینل نے بتایا ہے کہ یہ تجویز ابھی مکمل طور سے سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی پنٹاگن نے ابھی تک صدر ٹرمپ کے سامنے ایسی سفارش رکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pentagon may recommend u s deploy combat troops in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply