امریکہ نے شام کے شہر الباب پر حملہ کرنے میں روس کو تعاون دینے کی تردید کی

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے شام میں روس کے ساتھ مل کر فضائی حملے کئے جانے کی تردید کی ہے۔ امریکہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب روس کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ امریکہ نے شام میں دولت اسلامیہ فی العارق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیا تھا۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے بمبار طیاروں نے 22 جنوری کو شام کے الباب کے قریب داعش کے ٹھکانوںکو نشانہ بنانے کے لئے امریکی تعاون حاصل کیا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے ڈائیلاگ کمیٹی طاس سے کہا کہ”مشترکہ مہم میں دہشت گردوں کے ان تمام مقامات کو تباہ کر دیا گیا جہاں وہ پناہ لئے ہوئے تھے اور جہاں بڑی تعداد میں گولہ بارود رکھے ہوئے تھے“۔
تاہم پینٹاگون نے اس سے انکار کیا ہے۔ پینٹاگون ترجمان ایرک پکون نے کہا کہ وزارت دفاع شام میں حملے کے لئے روس سے کوئی تعاون نہیں کر رہی۔ مسٹر پکون نے کہا کہ پینٹاگون نے روسی فوج سے صرف شام کے ہی فضائی حدود پر توجہ دینے کے لئے رابطہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pentagon denies cooperation with russia in syrian airstrikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply