امریکی فوج نے پاکستان کی 300ملین ڈالر کی امداد منسوخ کر دی

واشنگٹن: امریکی فوج نے پاکستان پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام اور پڑوسی افغانستان کو غیر مستحکم کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے 300ملین ڈالرکی امدادمنسوخ کر دی۔

واضح ہو کہ رواں سال کے اوائل میں ہی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پاکستان پر سابقہ امداد کا صلہ جھوٹ اور دھوکے سے دینے کا الزام عائد کر کے کولیشن سپورٹ فنڈ(سی ایس ایف) سمیت تمام امداد معطل کرنے کا اعلان کر چکے تھے۔سی ایس ایف امریکی وزارت دفاع کاایک پروگرام ہے جو ان ملکوں کو دیا جاتا ہے جو دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑ رہے ہیں۔

امریکہ 2002سے پاکستان کو14بلین سی ایس ایف امداد سمیت 33بلین ڈالر دے چکا ہے۔واضح ہو کہ امریکا نے امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب آئندہ ہفتہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں جہاں وہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خاں و دیگر اہم حکومتی رہنماو¿ں سے بات کریں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس نے کیا جب کہ پاکستان کی 2 کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pentagon cancels aid to pakistan for not taking decisive action against militants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply