امریکہ نے اپنے ارادے ظاہر کر دیے ، شمالی کوریا سنبھل جائے:پینس

سیول:امریکی نائب صدر پینس نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام اور افغانستان کو نشانہ بنا کر امریکہ کی فوجی طاقت اور مضبوط قوت ارادی کا اظہار کر دیا ہے لہٰذا شمالی کوریا کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔اور سنبھل جانا چاہیے۔جنوبی کوریا کے صدر ہوانگ کیوئان کے ہمراہ سیول میں مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے جنوبی کوریا کےتمام فیصلوں میں امریکہ تعاون کرے گا۔
انہوں نے شام اور افغانستان میں امریکی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ا گر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کی حکومت جوہری عزائم سے اور آئے روز ایٹمی تجربات کرنے سے باز نہیں آئی تو ہم فوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔دونون رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ وہ چین کے اعتراض کے باوجود امریکہ جنوبی کاریا میں یو ایس تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم جلد نصب کرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pence warns north korea of u s resolve shown in syria afghan strikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply