جوہری معاہدہ پختہ نہ کیا گیا تو امریکہ کا معاہدے سے باہر نکل جانا طے ہے:امریکی نائب صدر پینس

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کو ہر لحاظ سے پختہ نہیںکیا گیاتو امریکہ معاہدے سے باہر نکل جائے گا۔
پینس نے یہ بات پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔ پینس کی تقریر کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتنیاہو نے کہا کہ مغربی طاقتوں کو ایک ناکام معاہدے کی ناکامیون اور خامیوں کو درست کرنے کے موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اور اگر ان لیڈروں نے اس موقع کا فائدہ نہ اٹھایا تو اسرائیل معاہدے سے باہر ہوجانے کے ٹرمپ کے فیصلے کی یکطرفہ حمایت کرنے پر مجبور ہو گا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا یہ کہنا ہے کہ ایران کے خلاف سخت پابندیاں لگانے کے لیے یورپی حمایت مل رہی ہے جس سے امریکہ کو2015کے ایٹمی معاہدے سے باہر ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
اسی دوران 22جنوری کو ہی فرانس کے وزیر خارجہ نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ اقوام متحدہ کی ا س قرار داد کا احترام نہیں کر رہا جس میںایران کو ایٹمی اسلحہ لے جانے کی صلاحیت والے بالسٹک میزائلوں کی تیاری سے باز رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pence calls iran nuclear deal disaster warns of u s withdrawal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply