آستانہ میں شام بحران دور کرنے تازہ امن مذاکرات شروع

آستانہ:شام میں تشدد اور بحران کے خاتمہ کے لیے تازہ امن مذاکرات خزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گئے۔یہ مذاکرات شام کی بشار الاسد حکومت کے حامی ممالک روس اور ایران اور باغیوں کے حامی ترکی کی ثالثی سے ہو رہے ہیں۔
تاہم حکام کو اس میںکسی قسم کی کامیابی کے حوالے سے کوئی خوش فہمی نہیں ہے اور ان مذاکرات سے ان کی کوئی زیادہ توقعات بھی وابستہ نہیںہیں۔کیونکہ باغیوں کا کہنا ہے کہ حکومت سے کوئی براہ راست مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ مذاکرات سے محض چند گھنٹے قبل واسلینکو نے کہا تھاکہ براہ راست ملاقات کے بارے پر ابھی تبادلہ خیال جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peace talks begin in astana in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply