افغانستان میں امن و استحکام امریکہ وپاکستان کا مشترکہ نصب العین: اعزاز چودھری

واشنگٹن: پاکستان کے سفیر متعین امریکہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مستحکم اور پر امن افغانستان چاہتا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستانی سفارت خانہ میں منعقد ویمنز فارن پالیسیم گروپ کے سمینار میں تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکساتن اور امریکہ دونوں کا مشترکہ نصب العین مضبوط اور پر امن افغانستان کا وجود ہی ہے۔
چودھری نے افغانستان میں استحکام کے حوالے سےپاکساتن اور امریکہ کی سوچ میں فرق کے باوجود ہر دو ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات برقرار رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے تیزی کے ساتھ ہونے والے عالمی تغیرات کے دوران داخلہ اور خارجہ پالیسی دونوں سطح پر پاکستانی کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peace in afghanistan shared objective of pakistan us aizaz chaudhry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment