علاقائی و عالمی استحکام کے لیے افغانستان میں قیام امن ضروری :صدر اشرف غنی

کابل: افغان صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے ا فغانستان میں امن و استحکام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ بدھ کی شام میں ارگ محل میں ملک کے34صوبوں کے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر غنی نے کہا کہ افغانستان ایشیا اور دیگر بر اعظموں کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس پر زور دیتے ہوئے کہ افغانستان کا استحکام نہ صرف افغانستان کے لیے اہم ہے بلکہ پوری بین الاقوامی برادری کے لیے اہم ہے۔ صدر غنی نے کہا کہ افغانستان کسی مخصوص ملک کا دشمن ہے اور نہ دوست۔ بلکہ اس کے تعلقات دیگر ممالک سے ملک کے بین الاقوامی مفادات پر مبنی ہیں۔انہوں نےملک میں 40سال سے جاری تشدد کے خاتمہ اور امن کا ماحول فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے افغانستان کوئی بھی قربانی دینے تیار ہے۔ صدر غنی نے قومی اتحاد کے استحکام میں میڈیا کے اہم رول اور ملک سازی میں ہر افغان کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ امن کے خاص نکات قومی موضوع بحث ہونا چاہئیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peace in afghanistan important for regional and global stability ghani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.