لاس اینجلس ہوائی اڈے پر فائرنگ کرنے والے نے اقبال جرم کر لیا

لاس اینجلس:2013 میں لاس اینجلس ہوائی اڈے پر سیکورٹی جانچ کرنے والے کو قتل اور تین دیگر افراد کو زخمی کرنے والا شخص نے وعدہ معاف گواہ بن کر اقبال جرم کرلیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے اب اسےموت کی سزا نہیں دی جائے گی۔ 26سالہ پال سیانشیا نے وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری افسر کے قتل اور 10 دیگر جرائم کو قبول کرلیا ہے۔
اسے عمرقید کی سزا ہونے کا امکان ہے جس میں پیرول نہیں ہوگی۔ استغاثہ نے پچھلے سال کہا تھا کہ وہ پال کو سزائے موت دیئے جانے کی مانگ کریں گے کیونکہ اس نے باقاعدہ منصوبہ بناکر سیکورٹی افسر کو بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ مگر اب طویل مقدمہ سے بچنے کے لئے وہ اب سزائے موت کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ پال ایک رائفل لے کر ہوائی اڈے کے ٹرمنل۔ 3 میں داخل ہوا اور گولیاں چلانی شروع کردیں۔
سیکورٹی چیک پر مامور 53 سالہ گیرارڈو ہرنانڈیز کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ وہ دراصل سیکورٹی فراہم کرنے والی کمپنی ٹی ایس اے کے ملازمین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ اس کے بیگ سے ہاتھ سے لکھا ہوا اک خط برآمد ہوا تھا جس میں ٹی ایس اے افسران سے خطاب کرکے لکھا گیا تھا ”میں تمہارے سازشی ذہنوں میں خوف پیدا کرنا چاہتا ہوں“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paul ciancia pleads guilty in lax rampage shooting death of tsa officer in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply