ایران میں دو مسافر ٹرینوں کا تصادم،36ہلاک

انقرہ: (رائٹر) ایران کی شمالی وسطی ریاست سمنان میں آج صبح دو مسافر ٹرینوں کی ٹکر میں36مسافروں کی موت ہوگئی اور 95 زخمی ہوگئے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے یہ خبر دی ہے۔
ٹیلی ویڑن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں ٹرینوں کے تصادم کے بعد چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اوربوگیوں میں آگ لگ گئی۔
حادثہ اس وقت ہوا جب ایک مسافر ٹرین اسٹیشن پر پہلے سے کھڑی ٹرین سے ٹکراگئی۔ حادثہ کے اسباب کی جانچ کی جارہی ہے۔ یہ حادثہ شہرود شہر کے ہفت خان اسٹیشن پر ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Passenger trains collide in iran at least 36 killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply