لندن ٹرین دھماکہ پر وزیر اعظم تھریسا مے نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

لندن: مغربی لندن کے پارسن گرین اسٹیشن پر ایک ٹیوب ٹرین میں دھماکہ کو اسکاٹ لینڈ پولس کے ذریعہ دہشت گردانہ کارروائی کا شاخصانہ قرار دینے کے بعد وزیر اعظم تھریسا مئے نے حکومت کوبرا(کیبینٹ آفس بریفنگ روم) کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں زخمیوں کے ساتھ ہیں اور وہ زخمیوں کے جلد رو بصحت ہونے کے لیے دعا گو ہیں اور ہنگامی حالات میں خدمات انجام دینے والوں کی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے اس جانب فوری توجہ دی۔
دریں اثنا لندن کے مئیر صادق خان نے عوام سے پر سکون رہنے کی پر زور اپیل کی اور کہا کہ لندن دہشت گردی کے آگے نہ گھٹنے ٹیکے گا اور نہ ہی اس سے ہار مانے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں یہ اس سال کا پانچوں دہشت گردانہ حملہ ہے۔اس سے قبل مارچ میں ویسٹ منسٹر حملہ، مئی میں مانچسٹر بم دھماکہ، جون میں کندن برج حملہ اور جون میں ہی فنسبری پارک حملہ وقوع پذیر ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parsons green explosion becomes the fifth terrorist incident in britain this year in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply