صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی افریقی ملکوں کے چھ روزہ دورے کے پہلے مرحلہ میں گھانا پہنچ گئے

اکرہ(گھانا):ایک افریقی طالبعلم کی ہلاکت اور ہندوستان کے مختلف شہروں خاص طور پر کرناٹک اور قوم دارالخلافہ دہلی میں افریقی نژاد باشندوں کے ساتھ زیادتیوں پر ناراض افریقی ملکوں کو منانے نیز ان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اتوار کو تین ممالک گھانا، آئیوری کوسٹ اور نامیبیا کے دورے پر روانہ ہو نے والے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اپنے دورے کے پہلے مرحلہ میں گھانا کے دارالخلافہ اکرہ پہنچ گئے۔
کسی ہندوستان صدر کا یہ پہلا دورہ گھانا ہے۔جبکہ تقریباً20، 22سال بعد کوئی ہندوستانی صدر نامیبیا کے دورے پر گیا ہے۔گھانا کے دوروزہ دورے پر اکرہ پہنچنے پر گھانا کے نائب صدر کیویسی بیکوئے امیسا آرتھر نے اکرہ ہوائی اڈے پر صدر جمہوریہ کا خیرمقدم کیا۔مسٹر مکھرجی کے ساتھ دورے پر جانے والے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے لحاظ سے صدر کا یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔ ان کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ ایس ایس اہلوالیہ اور منسکھ ایل منڈاویا بھی شامل ہیں۔
مسٹر مکھرجی ایک ایسے وقت میں اس چھ روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں جب ہندوستان میں افریقی نژاد باشندوں کے ساتھ بد سلوکی کے باعث ہندستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے۔افریقی ممالک کو منانے کے پیش نظر ہی نائب صدر حامد انصاری بھی مراکش اور تیونس کا حال ہی میں دورہ کر کے وطن واپس آئے ہیں۔اگرچہ مسٹر مکھرجی اس براعظم کے کئی ملکوں کا پہلے ہی دورہ کر چکے ہیں لیکن س بار جن ملکوں کا وہ دورہ کر ہے ہیں وہاں وہ پہلی بار ہی جارہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parnab mukherji arrives in ghana in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply