جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون کے خلاف تحریک مواخذہ منظور

سیول: جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے آج صدر پارک گیون اے کے خلاف اپوزیشن کے مواخذہ کی تحریک کو منظوری دے دی۔ ملک کی آئینی عدالت نے اگر پارلیمنٹ کی طرف سے منظورشدہ مواخذہ کی تحریک کی تصدیق کر دی تو پارک گیون اے کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور وہ مواخذہ کی تحریک کے ذریعے معزول کی جانے والی پہلی صدر ہوں گی۔ صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک بدعنوانی کے الزام کی وجہ سے پیش کی گئی۔ ان کے خلاف الزام تھا کہ ان کی ایک خاتون دوست اور ایک مددگار نے ان کی قربت کا فائدہ اٹھاکر انتظامیہ میں مداخلت کی اور انتظامی فیصلوں کو متاثر کیا۔ مواخذہ کی تحریک منظور ہونے کے ساتھ ہی پارک گیون اے کے صدر کے اختیارات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ان کی جگہ اب وزیر اعظم نگران صدر ہوں گے اور وہ صدر کا کام کاج بھی دیکھیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Park geun hye south korean mps vote to impeach president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply