پراگوئے نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرلیا ،صدر نے افتتاح کیا

یروشلم : امریکہ اور گوئٹے مالا کے بعد کم و بیش 7ملین کی آبادی والے جنوبی امریکی ملک پراگوئے نے بھی امریکہ کے نقش قدم چلتے ہوئے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کر لیا جس کا پیر کے روزپراگوئے کے صدر ہوراشیو کارٹیس نے افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے دسمبر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالسلطنت قرار دے کر برسوں پرانے بین الاقوا اتفاق رائے کی دھجیاں بکھیر دی تھیں۔ اور اس کے کچھ ہی عرصہ بعد اس نے اپنا سفارت خانہ بھی تل ابیب سے یروشلم منتقل کر لیا۔یروشلم آفس پارک میں پراگوئے کے نئے سفارت خانہ کی افتتاحی تقریب سے کارٹیس اور اسرائیلی صدر بنجامن نیتن یاہو نے خطاب کیا۔

کارٹیس نے اس نہایت متنازعہ اقدام کو ”ایک تاریخی واقعہ “ سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس نوعیت سےنہایت اہمیت کا حامل ہے کہ اس سےپراگوئے کی اسرائیل سے پر خلوص وبے لوث دوستی اور مکمل یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں میں زراعت، سیکورٹی اور ٹیکنالوجی جیسے متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paraguay president inaugurates embassy in jerusalem in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply