پنامہ نے تائیوان سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے قائم کر لیے

پاناما سٹی: پنامہ نے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنامہ حکومت کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنامہ نے تائیوان سے تعلقات توڑ لئے ہیں اور چین کے ساتھ باقاعدہتعلقات قائم کرلئے ہیں۔ پنامہ حکومت آج سے تائیوان کے ساتھ تمام اقتصادی و سفارتی و دیگر حکومتی رابطے منقطع کررہی ہے۔
پنامہ کے اس فیصلہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تائیوان حکومت نے کہا کہ پنامہ کا چین کے ساتھ رسمی تعلقات قائم کیا جانا افسوس ناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنامہ کا چین کے ساتھ باقاعدہتعلقات قائم کرنے کا یہ کھیل پورا نہیں ہوگا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panama breaks with taiwan as it establishes ties with china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply