اسرائلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو ہلاک اور16کو گرفتار کر لیا لیکن مسلم حکمرانوں پر پھر بھی بے حسی طاری

مغربی کنارہ: فلسطین پر سال ہا سال سے جاری صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور مسلمان حکمران ہیں کہ انہیں اپنے چونچلوں اور عیش و آرام سے فرصت ہی نہیں۔ ایسے میں دنیا بھر کے مسلمان عوام اپنی بساط کے مطابق احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میںغزہ کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوںنے گاڑی چلاتے ہوئے ایک نہتے فلسطینی کو اپنے گولیوں سے بھون ڈالا۔غزہ کے مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی اس تازہ دلخراش کارروائی میں ایک چوکی پر فلسطینی نوجوان کی گاڑی کو روکا گیا۔
جب وہ چوکی پر رکا تو اس کی گاڑی کی تلاشی لی گئی لیکن اس کی گاڑی سے کوئی غیر قانونی یا قابل اعتراض شے برآمد نہیں ہے۔ پھر بھی وہاں موجود فوجیوں نے اچانک اس کا نشانہ لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں فلسطینی نوجوان موقعہ پر ہی دم توڑگیا۔اتوار کے روز ہوئے اس واقعہ پر اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ ایک فلسطینی کو ہلاک کرنے کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے کئی شہروں سے 16فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Palestinian youth shot dead by occupation 16 arrested across west bank in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply