اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی فلسطینی نوجوان انتقال کر گیا

غزہ شہر(خطہ فلسطین):موصول اطلاع کے مطابق گذشتہ ہفتہ غزہ سرحد پر احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوںکے ساتھ تصادم میں زخمی ہوجانے والا جو ایک19سالہ فلسطینی زخمی ہو گیا تھا وہ جمعرت کو زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔فلسطینی علاقہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرة نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انس ابو عاصر نام کے اس نوجوان کی موت سے 30مارچ سے غزہ سرحد پر جاری احتجاجوں اور تصادموں میں اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49ہو گئی ہے جن میں گولیاں لگنے سے سیکڑوں زخمی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عاصر 27اپریل کو گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ اس تصادم میںکوئی اسرائیلی ہلاک یا زخمی نہیںہوا تھالیکن احتجاجوں اور جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ فائرنگ پر کافی تنقید کی گئی تھی اور اس کی آزادانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حملے، دراندازی اور سرحدی باڑ کو نقصان سے بچانے یا اپنے دفاع پر مجبور ہونے پر ہی گولی چلاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Palestinian shot by israeli soldiers on gaza border dies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply