اسرائیلی جیلوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر دی

یروشلم: اسرائیلی جیلوں کی حالت سدھارنے کے مطالبہ اور جیلوں میں غیر انسانی سلوک کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید ایک ہزار سے زائدفلسطینی قیدیوںنے مستقبل کے فلسطینی رہنماکے طور پر دیکھے جانے والے ایک ممتاز قیدی مروان برغوتی کی قیادت میں اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کی سرزمین پر قابض ہونے کے ساتھ ان پر وحشیانہ تشدد کرنے میں مصروف ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بھی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی ظلم و تشدد کے خلاف ایک سو سے زائد قیدیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں نے مروان برغوتی کی قیادت میں اسرائیلی انتظامیہ کے غیر انسانی رویے پر احتجاج کرتے ہوئے اجتماعی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں مقبوضہ مغربی کنارے پر فلسطینی عوام کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے جبکہ اس دوران بیت لحم میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ دوسری جانب اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی جانب سے کی جانے والی اجتماعی بھوک ہڑتال کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Palestinian prisoners in israel stage hunger strike in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply