فلسطینی وزیر اعظم نے براہ راست مذکرات کے لیے اسرائیل کی تجویز مسترد کر دی

رملہ: فلسطینی وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے فرانسیسی کثیر رخی امن مذاکرات کے بجائے راست مذاکرات کی تجویز یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ ویہ ٹالنے اور وقت ضائع کرنے کی ایک کوشش ہے۔
حمد اللہ نے منگل کے روز یہ تبصرہ فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل والس سے ، جنہوں نے اس ہفتہ فرانس کی امن مساعی کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جا کر بات کی تھی،ملاقات کے موقع پر کیا۔حمد اللہ نے کہا وقت کی قلت ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم ٹال مٹول کررہے ہیں۔لیکن اس بار وہ بین الاقوامی برادری کو چکمہ نہیں دے پائیں گے۔
نتن یاہو نے فرانسیسی مساعی کو مسترد کر کے راست مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کر دی۔فرانسیسی مساعی میں 3جون کو کئی ملکوں کے وزارءخارجہ سے ایک میٹنگ کرناشامل ہے۔لیکن اس میٹنگ میں اسرائیل اور فلسطین کی نمائندگی نہیں ہوگی۔
اس کے بعد موسم خزاں میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائےگی جس میں اسرائیل اور فلسطین کی بھی نمائندگی ہوگی۔اس کانفرنس کا مقصد ایسے مذاکرات کا آغاز کرنا ہئے جو ایک فلسطینی ریاست کے باقاعدہ قیام کا باعث بن سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: palestinian pm rejects benjamin netanyahus direct talks proposal in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply