فلسطینی بندوق بردار کی فائرنگ میں 3اسرائیلی ہلاک

مغربی کنارا:پولس کے مطابق ایک فلسطینی بندوق بردار نے منگل کے روز مغربی کنارے کی ایک بستی کے باب الدخلہ پر واقع اسرائیلی فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں تین افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گیا۔
اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں وہ فلسطینی بھی مارا گیا۔پولس نے تفصیل بتائی کہ ایک دہشت گرد بستی آنے والے فلسطینی مزدوروں کےساتھ عقبی دروازے پر پہنچا اور بندوق نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
پولس نے بتایا کہ اس بندوق بردار فلسطینی گاؤں بیت سریق کا رہائشی تھا اور اس کے پاس بستی میں کام کرنے کا اجازت نامہ تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Palestinian gunman kills 3 israelis at west bank settlement in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply