پاکستانی وزیر اعظم خاقان عباسی خواجہ آصف کو لے کر افغانستان پہنچ گئے

کابل: افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے سائے میںپاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو لے کر کابل پہنچ گئے جہاں وہ افغان حکام سے اہم مذاکرات کریں گے۔
پاکستان میں وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میںکہا گیا کہ مسٹر عباسی کے ہمراہ خواجہ آصف کے علاوہ سینیئر حکومتی اہلکاروں کا بھی ایک وفد گیا ہے۔
نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، وزیر داخلہ احسن اقبال اور خیبر پختون خوا کے گورنرن اقبال ظفر جھگڑا بھی دورہ افغانستان پر مسٹر عباسی کے ہمراہ گئے ہیں۔
توقع ہے کہ افغان اور پاکستانی اہلکار امن عمل اور دوطرفہ امور کے دیگر مفاد کے حوالے سے بات کریں گے۔کابل دورے پر پاکستانی وفد کے آنے سے پہلے افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا تھا کہ اس نے مسلسل بمباری کرتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔

Title: pakistans prime minister arrives in kabul | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply