ترکی میں پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل باجوہ کو ترک فوجی اعزازسے سرفراز کیا گیا

انقرہ: پاکستان اور ترکی میں کثیر الجہتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر باجوہ اورترک آرمی چیف کے درمیان تبادلہ خیال کے دوران کیا گیا۔واضح رہے کہ فی الحال پاکستانی فوجی سربراہ ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جنرل باجوہ کے ترکی پہنچنے پر ترک بری فوج کے سربراہ نے پاکستانی آرمی چیف کا استقبال کیا اور ترک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کی جانب سے قمر جاوید باجوہ کو پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ میں کی گئی ان کی خدمات پر لیجن آف میرٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس کے بعد آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران یہ ایوارڈ پاکستانی اور ترک فوج کے شہدا کے نام کردیا۔اپنے دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ نے ترکی کے اہم فوجی افسران سے ملاقاتیں بھی کی۔
جبکہ ترک افواج کے ہیڈکواٹرز کے دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کی عوام کے دلوں میں خصوصی جگہ رکھتا ہے۔ ترک بری فوج کے سرابرہ اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans army chief given turkeys legion of merit award in ankara in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply