سعودی عرب وقطر دوستی ٹوٹنے سے عمرہ پر جانے والے ہزاروں پاکستانی دوحہ ہوائی اڈے پر پھنس گئے

دوحہ:سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہو جانے اور قطری طیاروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے ہزاروں پاکستانی قطر میں دوحہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ان تمام پاکستانیوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے دوحہ سے سعودی عرب جانا تھا لیکن سعودی عرب نے کسی بھی قطری طیارے کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔انٹرنیشنل قوانین کے مطابق قطری ایئر لائنز ان پاکستانیوں کو جدہ پہنچانے کے لیے متبادل انتظام کرنے کی پابند ہے۔
لیکن ابھی انکی طرف سے کوئی ایسا اقدام دیکھنے میں نہیں آیا اور پاکستانی زائرین ابھی تک بے بسی کی مورت بنے دوحہ ایئر پورٹ پر پڑے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔دوحہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے بھی ان زائرین کی مشکلات کو حل کرنے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عمرہ زائرین سفارتخانے کے رویہ سے شاکی ہیں، جبکہ پاکستانی ایئر لائنز نے اعلان کیا تھا کہ ان مسافرین کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔قطر کے سعودی عرب کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد قطر کی تمام انٹرنیشنل پروازیں ایران کے ذریعے انجام پا رہی ہیں اور یورپ جانے والی قطری پروازوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistanis stranded at doha airport reach muscat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply