پاکستانی ہندوستانیوں سے زیادہ خوش طبع و خوش مزاج ہیں: اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ: دنیا کے سب سے زیادہ خوش طبع و و بذلہ سنج شہریوںوالے ممالک کی اقوام متحدہ کی فہرست میں سال کے اواخر تک ہندوستان سب سے زیادہ مایوس و ناشاد نظر آنے والے شہریوں کاملک کہلایا جا سکتا ہے۔
2017کی عالمی خوشی رپورٹ میں ہندوستان2018میں چار پوائنٹ کے نقصان کے ساتھ 156ممالک میں 11مقام گر کر133ویں مقام پرچلا جائے گا۔اقوام متحدہ کی ایس ڈی ایس نیٹ ورک اپنی سالانہ ’خوش طبع‘رپورٹ جاری کرتا ہے۔
جپاں تک ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان کا تعلق ہے تو وہ پہلے ہی سے2017کی رپورٹ میں اچھی رینکنگ پر تھا اور اب اس نے مزید پانچ گھر چھلانگ لگا کر 75ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ہندوستان کے دیگر ہمسایہ ممالک کے شہری ،جن میں سے کئی جو اقتصادی اور سماجی دونوں سطح پر خوشحال نہیں ہیں ہندوستانیوں کے مقابلہ میں بہت خوش مزاج، خوش طبع، لطیفہ گو اور شادماں ہیں۔ خوشی طبعی و خوش مزاجی کی سطح کے لحاظ سے 156ملکوں کی فہرست میں فن لینڈ اول پوزیشن پر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistanis more joyful than indians un report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply