افغانستان کے ننگر ہار میں مارے گئے متعدد داعش دہشت گردوں میں پاکستانی و ازبیک بھی شامل

کابل: افغانستان کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں ایک فوجی کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے وابستہ متعدد انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں کئی پاکستانی اور ازبیک شہری ہیں۔مقامی سرکاری اہلکاروں کے مطابق یہ تمام دہشت گرد منگل کے روز پچیر اگام اور چپر ہار شہروں میں کی گئی فوجی کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ پچیر اگام شہر کے مارکھانئی علاقہ میں جو دہشت گرد مارے گئے ان میں تین پاکستانی اور دو ازبیک ہیں۔ یہ سب جس دہشت پسند گروہ سے تعلق رکھتے تھے اس کے مقامی سرغنہ کی شناخت عصمت اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پچیر اگام اور چپر ہار شہروں میں ہوئی اس فوجی کارروائی میں کم از کم19دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistanis and uzbeks among several isis militants killed in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply