دہشت گردی میں مطلوب پاکستانی فلپائن میں گرفتار

 منیلا: فلپائن بیورو آف امیگریشن نے پاکستان میں مختلف جرائم بشمول دہشت گردی اور قتل و غارت گری میں مطلوب ایک پاکستانی کو اواخر ہفتہ میں گرفتار کر لیا۔نئے امیگریشن کمشنر جیم مورینٹے نے کہا کہ بیورو اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے کارندوں نے 39سالہ ملک محمد شریف کو شمالی فلپائن کے صوبہ زامبیل کے شہر سوبیک سے گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے خلاف انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا اور وہ سریف احمد کی عرفیت سے رہ رہا تھا۔انٹرپول کے مطابق مشتبہ کو پاکستان میں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ملک فلپائن مین کب سے مقیم تھا۔مورینٹ نے مزید کہا کہ ملک ا پنے ملک میں دوہرے قتل،اقدام قتل ، دہشت گردی اور فساد برپا کرنے میں مطلوب تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani wanted for murder terror attempt arrested in philippines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply