انڈونیشیا نے سزائے موت کے منتظرپاکستانی قیدی کی سزائے موت پر عمل آوری روک دی

سیلا کیپ: انڈونیشیا میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کے منتظر قیدی ذوالفقار علی کی سزائےموت پر عمل درآمد کرنا روک دیا۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ ذوالفقار علی کی سزائے مو ت پرعمل آوری روکنے کے لیے انڈونیشیائی حکام کومنانے کی ان کے والد کی کوششیں کامیابی کے معدوم امکانات کے باوجود آخرکار آخری لمحات میں بارآور ثابت ہوئیں اور ذوالفقار کی پھانسی موقوف کر دی گئی۔
لیکن انڈونیشیائی حکام نے ایک مقامی اور تین نائجیریائی باشندوں سمیت 4کوفائرنگ اسکواڈ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ڈپٹی ٓترانی جنرل نور رچمنڈ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان چاروں کی سزائے موت پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمل درآمد ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani on death row in indonesia wins last minute reprieve execution halted in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply