پاکستانی ایم پی کا ڈورنڈلائن پر تصادم میں ملوث افغان فوجیوں پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ

کابل: پاکستان کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈورنڈ لائن پر حالیہ تصادم میں ملوث افغان فوجیوں پر مقدمہ چلایا جائے۔کیونکہ خرم ایجنسی میں پاکستانی فو جیوں پر افغانستان کے علاقہ سے فائرنگ کی گئی تھی۔ممبر پارلیمنٹ ساجد حسین توری نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہاس فائرنگ میں ملوث افغان فوجیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت سزا دی جانی چاہئے۔انہوں نے یہاں تک کہا کہ لوور خرم ایجنسی میں تیغا چوکی پر مسلح تصادم ہوا ہے لیکن افغان حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کایہ واقعہ اس وقت ہوا جب پاکستانی فوجیوںنے خوست کے ڈسٹرکٹ ززائی میدان میں در اندازی کی تھی۔یہ بات اس وقت بتائی گئی جب افغان حکام نے منگل کو کہا کہ پاکستانی فوجیوں کی لاشیں ایک قیدی کے ہمراہ پاکستانی حکام کو سونپ دی گئیں

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani mp demand trial of afghan soldiers involved in recent clash in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply