افغانستان میں پاکستانی قونصل خانہ کا ایک ملازم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ہلاک

تصویر social media
کابل: افغانستان کے ننگر ہار صوبہ کے جلال آباد شہر میں نامعلوم بندوق برداروں نے پاکستانی قونصل خانہ کے ایک ملازم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ موٹر سائیکل پر تھے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے واردات کی تصدیق کر دی اور کہا کہ مقتول کی شناخت نارا اقبال عرف رانا کے طور پر کی گئی ہے۔
خوگیانی نے مزید بتایا کہ متوفی اسلام آباد کا رہائشی تھا اور پاکستانی قونصل خانہ کے ویزا سیکشن میںکام کرتا تھا۔ ابھی تک کسی فرد یا تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔