افغانستان میں پاکستانی و ایرانی انتہاپسندوں سمیت64دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران انسدا دہشت گردی اور دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے کی گئی فوجی کاروائیوں میں کم از کم64انتہا پسند ہلاک ہوئے جن میں پاکستانی اور ایرانی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان فضائیہ کی مدد سے افغان فوج کے پید ل دستوں نے لغمان، کپیسا، میدان ورداک، پکتیہ، خوست، قندھار، زابول، اروزگان، بدغیس، ہرات ،بغلان اور ہلمند صوبوں میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران کئی کارروائیاں کیں۔
لشکر گاہ اور ناد علی ڈسٹرکٹ میں کم از کم 8انتہا پسند بشمول پاکستان سے تعلق رکھنے والے گروپ کامران کا ایک مقامی کمانڈر اور دو ایرانی مارے گئے۔ باقی تمام مقامات پر افغان طالبان مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani and iranian militants among 64 killed in clearance operations mod in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply