پاکستانی و افغان شہریوں کی وزیر درخواستوں کو سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گذرنا ہوگا:ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی ان ممالک میں شامل ہوں گے جن کے شہریوں کو امریکہ میں داخل ہونے کا ویزا دیے جانے سے پہلے ان کی درخواستوں کی سخت جانچ کی جائے گی۔
اے بی سے کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بدھ کو ہی ایک حکم نامہ پر دستخط کرنے والے تھے جس کی رو سے مسلم اکثریت والے سات ممالک پر امریکہ میں داخلہ پر پابندی ہو گی لیکن اس میں بظاہر زبردسست عوامی احتجاج کے باعث تاخیر ہو گئی ۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ مسلمانوں کے داخلہ،پر پابندی کا یہ وہی بیان ہے جو انہوں نے انتخابی مہم کے دوران دیا تھا ٹرمپ نے کہا کہ یہ مسلمانوں کے داخلے پر نہیں بلکہ ان ممالک کے بارے ہے جہاں دہشت گردی پروان چڑھتی ہے اور جہاں کے لوگ امریکہ آکر ہمارے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں۔
آج ان لوگوں کا داخلہ نہایت سہل ہے لیکن اب انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

Title: pakistani afghan visa applicants to face extreme vetting trump in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply