پاکستان اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک اور طالبان کو ٹھکانے لگانے پررضامند :امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بظاہر حقانی نیٹ ورک اور طالبان کا اشارہ دیتے ہوئے اپنی سرزمین پر سرگرم دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے ا پنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیلرسن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اشارہدیا ہے کہ اگر امریکہ انہیں اطلاعات دے تو وہ کارروائی کرے گا۔ہم اس کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کو ایسا کرنے ایک موقع دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے متعدد خفیہ اطلاعات کا اشتراک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹیلرسن کے مطابق پاکستان کے حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے دیرینہ تعلقات ہیں جس سے انہیں ماضی میں استحکام پانے کا موقع ملالیکن اب انہیں یہ موقع نہیں ملے گا۔
اور ان کے خیال میں اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ ان دہشت پسند تنظیموں سے تعلقات میں تبدیلی لا کر ان کے طویل مدتی استحکام اور ان کے مستقبل کے حوالے سے کیسا سوچتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan willing to target haqqani network and taliban tillerson says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply