پاکستان ایف 16طیاروں کی خریداری کی مکمل ادائیگی خود کرے: امریکہ

واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان سے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اگر وہ ایف 16جنگی طیارے چاہتا ہے تو اسے ان طیاروں کی قیمت کی مکمل ادائیگی خود کرنا ہوگی امریکہ کوئی امدادی فنڈ نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا امریکہ سے یہ طے ہوا تھا کہ وہ 8ایف 16طیارے خریدے گا۔ اس معاہدہ کی رو سے پاکستان کو صرف اپنے ذاتی خزانے سے 270ملین ڈالر ادا کرنا پڑیں گے اور باقی رقم کی ادائیگی امریکہ غیر ملکی فوجی امداد(ایف ایم ایف) فنڈ سے کرے گا۔
لیکن گذشتہ بدھ کو امریکی قانون سازوں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ وہ اوبامہ انتظامیہ کو اس معاہدے کے لیے امریکی دولت کا استعمال ہر گز نہیں کرنے دیں گے۔جس کے بعد جمعہ کو امریکی وزارت خارجہ نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ کانگریس نے پاکستان کو ان طیاروں کی خریداری کے لیے فنڈ جاری کرنے کے معاہدہ پر عمل آوری روک دی ہے۔اور پھر پیر کو شام میں امریکی وزارت خارجہ نے آخرکار یہ کہہ کر اس پر مہر تصدقی ثبت کر دی کہ پاکستان کو ان طایروں کی خریداری کے لیے ذاتی رقم استعمال کرنا ہوگی۔ امریکہ کوئی سبسڈی نہیں دے گا۔اس تازہ ترین اعلان سے معاہدہ عملاً ٹوٹ گیا ہے اور پاکستان کے لیے طے شدہ قیمتوں سے ڈھائی گنا زیادہ لاگت سے ان طیاروں کی خریداری محال ہو جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan will have to make full payment if it wants f 16says usa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply