پاکستان نے دہشت گردوںکے خلاف کارروائی کے لیے امریکی پیشکش کا خیرمقدم کیا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ اہم مذاکرات سے کئی روز قبل پاکستان نے سرزمین افغانستان سے سرحد پار کر کے پاکستانی علاقہ میں دہشت گردی مچانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی امریکی پیش کش کا خیرمقدم کیا۔
امریکہ کے سرکاری ریڈیو وائس آف امریکہ کے مطابق پاکستان نے امریکی پیش کش کو علاقہ میں انسداد دہشت گردی تعاون کے لیے شگون نیک بتایا۔کہا جاتاہے کہ امریکی وزیر دفاع 3دسمبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں توقع ہے کہ وہ افغانستان کے لیے نئی امریکی حکمت عملی پر عمل آوری کے لیے پاکستان سے تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریںگے۔
حکمت عملی کی رو سے طالبان کو میدان جنگ میں شکست دے کر انہیں افغان امن عمل میں شامل ہونے پر مجبور کیا جائے گا۔پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ مفاہمت پر طالبان کو آمادہ کرنے کے لیے امریکی منصوبہ کا خیرمقدم کیالیکن ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اس تنازعہ کا فوجی حل نہیں ہے۔

Title: pakistan welcomes us offer to take on tehreek i taliban pakistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply