امریکہ میں مودی اوبامہ بات چیت میں پاکستان بھی ایک موضوع رہے گا:امریکی ممبر پارلیمنٹ

واشنگٹن :امریکہ کے ایک سینیئر ممبر پارلیمنٹ بین کارڈین کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران ہند امریکی رہنماؤں کے درمیان پاکستان کے حوالے سے بھی بات ہو گی۔ امریکی دارالخلافہ واشنگٹن میںمسٹر مودی کی مصروفیات کا آغاز پیر کے روز نامعلوم سپاہیوں کے ایک مقبرے پر حاضری سے ہوگا۔
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع آشتون کارٹر مودی کے ہمراہ ہوں گے۔منگل کو مودی وائٹ ہاو¿س میں صدر براک اوبامہ سے ملاقات کریں گے ۔جہاں دونوں تبادلہ خیال کے دوران لنچ کریں گے۔
بدھو کو مسڑ مودی امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ان پروگراموں کے درمیان ہی مسٹر مودی متعد امریکی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کرکے ان سے ہندوستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کی تلقین کریں گے۔ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے وہ پانچویں ہندوستانی وزیر اعظم ہوں گے۔
ہندوستانی میڈیا میں یہ رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ امریکہ اور ہندوستان مودی کے اس دورے کے دوران ایک بڑا دفاعی معاہدہ کر سکتے ہیں۔امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے دفاعی کاروبارمیں بھی کافی اضافہ ہوا ہے جو دس سال میں 300ملین ڈالر سے بڑھ کر14بلین ڈالر ہو گیا ہے۔
گذشتہ ہفتہ کانگریس کی ایک سماعت کے دوران ڈیموکریٹک سنیٹر بین کارڈین نے کہا تھا کہ مسٹر مودی کے دورہ امریکہ سے پاکستان کے حوالے سے امریکہ کے موقف کو زیادہ بہتر طریقہ سے سمجھنے کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تبادلہ خیال میں پاکستان کا ذکر یقیناً ہوگا۔
انہوں نے سینیٹ کی اس سماعت کے دوران اپنے دو شاہدین سے کہا ہ وہ وضاحت کریں کہ پاکستان کو ناراض کیے بغیر ہندوستان کے ساتھ امریکی پارٹنرشپ میں مزید توسیع کیسے کی جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan to feature in modis talks in us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply