دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے کا پاکستان خمیازہ بھگت رہا ہے

واشنگٹن:پاکستان نے امریکی قانون سزاو کو یاد دہانی کرائی ہے کہ دہشت گردوں نے محض اس لیے ہزاروں پاکستانی فوجیوں اور غیر فوجیوںکو ہلاک کیا ہے کیونکہ پاکستان دہشت پسندوں کے خلاف امریکی قیادت والی جنگ کی حمایت کرتا ہے۔
سینیئر ری پبلکن سنیٹر رینڈپال کے نام ایک مکتوب میںپاکستانی سفیر متعین امریکہ جلیل عباس جیلانی ایک امریکی خفیہ دستاویز کا حوالہ دیا جس میں اسامہ بن لادن کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے انتہاپسندوں سے کہا تھا کہ چونکہ پاکستان اور اسکی فوج دہشت گردی مخالف مہم میں امریکہ کے ساتھ ہے اس لیے وہ پاکستان اور اس کی فوج دونوں پر حملے کریں۔
سنیٹر پال اس مہم کے روح رواں ہیں جو پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت رکوانے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan tells us lawmakers terrorists trying to undo their state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply