امریکی ڈرون حملہ میں ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک

کابل: پاکستانی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ میں امیریکی ڈرون حملہ میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوگیا۔

وائس آف امریکہ کے مطابق جمعرات کو کیے گئے اس ڈرون حملہ میں ٹی ٹی پی سربراہ کے علاوہ چار دیگر ٹی ٹی پی انتہا پسند بھی مارے گئے۔فضل اللہ کی ہلاکت کی سرکاری سطح پر بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل مارٹن میکڈونالڈ کے مطابق امریکی فوج نے 13جون کو کونار صوبہ میں، جو کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان واقع ہے، انسداد دہشت گردی کارروائی کی ۔امریکی وزارت خارجہ نے ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ کے سر پر 5ملین ڈالر انعام رکھا تھا۔

امریکہ دسمبر2014کو پاکستان کے آرمی پبلک اسکول پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کا جس میں130اسکولی بچے ہلاک ہوئے تھے،ملا فضل اللہ کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

2012میں ٹی ٹی پی نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو ، جو تعلیم نسوان کی علمبردار تھی ،ا س وقت قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی کر کے موت کے دہانے تک پہنچا دیا تھا جب وہ محض11سال کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan taliban chief mullah fazlullah killed in us drone strike reports in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply