پاکستان امریکہ کے دائرہ اثر سے نکل کر چین کی گود میں بیٹھ رہا ہے: امریکی خفیہ ایجنسیوں کا انتباہ

واشنگٹن: امریکہ کی 17انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کانگریس کو خبر دار کیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے اثر سے نکلتا جا رہا ہے اور2019میں وہ چین کے مدار میں داخل ہو جائے گا۔اور جنوب ایشیائی خطہ میں امریکہ کے مفادات کے لیے خطرہ بن جائے گا۔
ان ایجنسیوں کایہ جائزہ ا س سالانہ رپورٹ کا ایک جزو ہے جو یو ایس نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈینیل آر کوٹس نے منگل کے روز سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو پیش کی ہے۔جس میں عالمی پیمانے پر خطرات کا امریکی انٹیلی جنس اداروں کے ذریعہ لیا گیا جائزہ ہے۔
رپورٹ میں پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نئے ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کی صلاحیتیں، انتہاپسندوںسے تعلقات برقرار رکھنے ، انسداد دہشت گردی تعاون کو محدود اور چین سے پینگیں بڑھاکر امریکی مفادات پر خطہ مسلسل بن جائے گا۔
رپورٹ میں دعوی ٰکیا گیا ہے کہ پاکستان حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کو ہندوستان اور افغانستان اور امریکی مفادات پر حملے کرنے اور اس کے منصوبے تیار کرنے کے لیے پاکستان میںمحفوظ ٹھکانے دستیاب رہیں گے ۔

Title: pakistan slipping out of us influence say intelligence agencies | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply