پاکستان،ایران اور روس طالبان اورحقانی نیٹ ورک کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں: امریکی جنرل

واشنگٹن: افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں کے سربراہ نامزدکیے گئے امریکی فوجی جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان ،روس اور ایران کی جانب سے طالبان انتہا پسندوں کو حمایت برقرار ہے۔

سینیٹ مسلح افواج کمیٹی کو تحریری جواب دیتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ پاکستان میں اتہاپسندوں کی پناہ گاہیںافغانستان کے استحکام کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں۔

اس امر کا اعتراف کرتے ہوئے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاںدی ہیں اور اور اس کے سلامتی دستوں نے بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ہے جنرل ملر نے کہا کہ لیکن اسی قسم کی انسداد دہشت گردی اقدامات پاکستان میں رہائش پذیر افغان طالبان یا حقانی لیڈران کے خلاف نہیں دیکھے گئے۔

جنرل ملر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ اور افغانستان دونوں ہی سرزمین پاکستان پر پھل پھول رہے طالبان اور حقانی دہشت گرد نیٹ ورک کے خلا ف کوئی کارروائی نہ کرنے پر پاکستان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

Title: pakistan russia and iran still supporting taliban says gen miller | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply