پاکستان نے امریکی دفاعی تکنالوجی پر انحصار کم کر کے چین کا رخ کیا

واشنگٹن: فنانشیل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکی دفاعی تکنالوجی پر انحصار بتدریج کم کر رہا ہے اور چین اس خلا کو پر کر رہا ہے۔ٹائمز نے اس کے ساتھ ہی یہ انتباہ بھی دیا کہ اس منتقلی سے جغرافیائی سیاسی اثرات مرتب ہوں گے۔
تقریباً2000الفاظ پر مشتمل اس طویل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے چین منتقلی کا عمل اوبامہ انتظامیہ کے آخری چند ماہ کے دوران اس وقت شروع ہوا تھا جب امریکی کانگریس نے پاکستان کو8 ایف 16جنگی طیارے فروخت کرنا روک دیے۔
پاکستان میں اس قدام کو پاکستان کو دامنگیر اس خوف کی تصدیق کرتا ہے کہ اپنی فوج کے لیے جدید اسلحہ کے حصول کے ابتدائی ذریعہ کے طور پر زیادہ دنوں تک امریکہ پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔
اس لیے پاکستان نے اپنی توجہ ایف 16سے ہٹا کر ان جے ایف 17جنگی طیاروں کی جانب کر دی جو وہ چین کے تعاون سے تیار کر رہا ہے۔اور صلاحیتوں کے اعتبار سے ایف 16سے کم نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan reducing dependence on us arms ft report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply