پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ”سال2020کی نہایت با اثر مسلم شخصیت“ قرار دیاگیا

دوبئی: اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ”سال2020کی مسلم شخصیت “قرار دیا ہے۔

سینٹر کی جانب سے دنیا میں نہایت بااثر اور ترغیب دینے والی مسلم شخصیات پر مشتمل جاری کردہ فہرست میں سے عمران خان کو اس اعزاز کا مستحق قرا دیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کو ٹوئیٹر پر بھی دنیا کی چھٹی مقبول ترین شخصیات قرار دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے 10.5ملین فالوورز دکھائے گئے ہیں۔

دی رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر ایک خود مختار اور آزاد ریسرچ اداہ ہے اور اردن کے رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فارف اسلامک تھوٹ (مؤسسة آل البیت للفکر الاسلامی)سے واابستہ ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا نام رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے شائع کردہ دنیا کی 500نہایت بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل تھا۔

قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی میں جرنلزم کے پروفیسر ایس عبداللہ شیلیفر نے کہا کہ اگر’دی مسلم 500“ اب سے 27سال پہلے یعنی 1992میں شائع ہوتی اور میں ایڈیٹر ہوتا تو 1992کا ورلڈ کپ جیتنے پر میں انہیں ہی سال کا نہایت با اثر اور جوش پیدا کرنے والی شخصیت کے طور پر نامزد کرتا۔

لیکن اس بار عمران کے حق میں جو بات گئی ہے وہ اگست 2018میں وزیر اعظم بننے کے بعد ان کا یہ واضح کر دینا ہے کہ ان کی ترجیحات میں سے ایک ہندوستان کے ساتھ پائیدار امن کے لیے کام کر نا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan prime minister imran khan declared muslim man of the year in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.