پاکستان ہر دہشت گرد کو ایل او سی پار کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے دیتا ہے

نئی دہلی: دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا جھوٹ ایک بار پھر اس وقت بے نقاب ہو کر دنیا کے سامنے آگیاجب پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ایک لیڈر نے سردار رئیس انقلابی نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن(ایل او سی) پار کے ہندوستانی علاقہ میں در اندازی کرنے کے لیے ہر دہشت گردی کو1کروڑ روپے دیتا ہے۔
سردار انقلابی نے ، جو جموں اینڈ کشمیر امن فورم کے لیڈر بھی ہیں ، یہ انکشاف ایک جلسہ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرایے کے ٹٹوؤں کی خدمات حاصل کر رہا ہے ۔اور انہیں کثیر رقم کا لالچ دے کر خود کش بمبار بناتا ہے اور پھر ایل او سی پار کرادیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی یہی وجہ ہے۔وہ اس دہشت گردی کی کھلی مذمت کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan pays rs 1 cr per terrorist to cross border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply