پاکستان کو تنہا نہیں کیا جارہا:امریکی قانون ساز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی سربراہی کرنے والی کانگریس قانون ساز شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جن سے محسوس ہوتا ہو کہ پاکستان کو الگ تھلگ ڈالا جا رہا ہے ۔پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام بین مذاہبی افطار و ڈنر کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محترمہ شیلا نے کہا کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے پالیسیوں کا جائزہ لے رہا ہے لیکن ابھی وہ کانگریس میں بحث کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی تعلقات میں خاص طور سے ان میں جنہیں زیادہ اہمیت دی جارہی ہو،نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ انہیں کیسے سلجھایا جا سکتا ہے۔ان خبروں پر کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے اور امدادمیں تخفیف کر کے پاکستان کے تئیں اپنی پالیسی سخت کرنے پر تلا ہے محترمہ شیلا نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے امریکی کانگریس میں ابھی تک کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan not being isolated says us lawmaker in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply