پاکستان شمالی کوریا سے زیادہ خطرناک ہے:سابق امریکی سنیٹر

واشنگٹن: امریکہ کے ایک سابق سنیٹر نے جنوبی کوریا ور پاکستان کو بے نکیل اور آوارہ گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شمالی کوریا سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس کا جوہری اسلحہ کسی ایک مرکز یا مقام پر نہیں ہے جس کے باعث کسی بھی وقت اس کی چوری اور فروخت کی جاسکتی ہے۔
امریکی سینیٹ کی آرمز کنٹرول سب کمیٹی کے سابق چیرمین لیری پریسلر نے یہ خدشہ بھی ظاہرکیا ہے کہ پاکستان کا جوہری اسلحہ امریکہ کے خلاف استعمال کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے اس کا بھی انتباہ دیا کہ کچھ لوگ اس جوہری اسلحہ کو فوجی جنرلوں اور کرنلوں سے خرید بھی سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan more dangerous than north korea former us senator in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply