پاکستان نہایت اہم ترین مسئلہ ہے: ٹرمپ

واشنگٹن : ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایٹمی اسلحہ سےلیس پاکستان ” بہت بہت اہم مسئلہ“ ہے۔اور زور دے کر یہ کہا کہ اس ملک کو اپنی خانگی صورت حال پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ نے ویسکونسین میں سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہایت اہم مسئلہ ہے اورہمارے لیے واقعتاً اہم ملک ہے کیونکہ ان کے وہ شے ہے جسے ایٹمی ہتھیار کہتے ہیں۔
انہوں نے ایسٹر کے موقع پر لاہور پارک میں ہوئے اس خود کش دھماکہ کا، جس میں74افراد ہلاک اور300سے زائد زخمی ہوئے ،حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اور جب میں وہ ایٹمی ہتھیار وں کا تصو کرتا ہوںاور جب ایک پارک میں یہ خونریزی دیکھتا ہوں کیونکہ اس میں اکثریت عیسائیوں کی تھی،حالانکہ اس میں مارے جانے والوں میں غیر عیسائی بھی تھے، تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں وہ بلا شبہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ انقلابی اسلامی دہشت گردی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔اور اس مسئلہ کو تو میں چٹکی بجاتے اور دوسروں سے کہیں زیادہ بہتر طریقہ سے حل کر دوں گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan is a very very vital problem trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply