پاکستان امریکہ کے نہیں دہشت گردوں کے ساتھ ہے:امریکی سنیٹر

 واشنگٹن:امریکی سنیٹر ڈینا رورا باچر نے کہا ہے کہ یہ خیال کرنا غلط ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہے ۔وہ امریکہ کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کا معتبر دوست ہے۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے انتباہ دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر حکومت پاکستان کو کھربوں ڈالر کی امداد کے منفی نتائج مرتب ہوں گے۔ امریکی سنیٹر نے یہ بات وائس آف امریکہ کوایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی طالبان لیڈر کے خلاف امریکی ڈرون حملہ ہوتا ہے تو پاکستان اسے اپنی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے جبکہ وہ ہزاروں معصوم افغانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں بہم پہنچاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہوگا کہ دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی حملوں پرپاکستان کے احساسات و جذبات کیاہیں۔
طالبان کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے سنیٹر رورا باچر نے کہا کہ امریکہ گروپ کے قائدین اور دیگر تمام دہشت پسند تنظیموں کے کارکنوں کو جہاں پائے اور جہاں ان کے ٹھکانے پائے انہیں نشانہ بنائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan is a partner for terrorists not united states senator rohrabacher in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply