پاکستان و ہندوستان کوکشمیر تنازعہ اپنے طور پر حل کرنا چاہئے:ڈونالڈ ٹرمپ

بیاریز(فرانس) : ہندوستان کو اس وقت زبردست سفارتی کامیابی ملی جب امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازعہ پاکستان اور ہندوستان کو اپنے طور پر حل کرنا چاہئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں مسٹر ٹرمپ کشمیر مسئلہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیش کش کر چکے ہیں۔لیکن جی7-سربراہ اجلاس میں فرصت کے لمحات میں وہ اپنے موقف سے پھر گئے۔

فرانس کے ساحلی شہر بیاریز میں جی7-چوٹی اجلاس میں فرصت کے لمحات میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران مسئلہ کشمیر کا ذکر آنے پر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو مسئلہ کشمیر اپنے طور پر حل کرنا چاہئے لیکن ضرورت پڑے تو میں حاضر ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر مودی نے انہیں بتایا کہ کشمیر پر ان کا مکمل کنٹرول ہے ۔اور یہ کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے۔

جب میڈیا کے نمائندوں نے ان سے معلوم کیا کہ کیا آپ پسند کریں گے کہ مسٹر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کریںتو مودی نے صرف یہ کہہ کر بات ختم کر دی ”پاستان اور ہندوستان کے درمیان جو بھی معاملات ہیں وہ دو طرفہ ہیں“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan india can handle kashmir issue on their own donald trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.