پاکستان امن عالم کے لیے سب سے بڑا خطرہ : اقوام متحدہ میں ہند کا بیان

نئی دہلی: پاکستان پرسفارتی سطح پر یک اور کاری وار کرتے ہوئے ہندوستان نے اقوام متحدہ سے کہا کہ پاکستان کے بے محابہ تیار کیے جانے والے ایٹمی اسلحہ اور حکومت و جہادی گروپوں کے درمیان تال میل و بڑھتی پینگیں پوری دنیا کے زبردست خطرہ ہیں۔
ترک اسلحہ کانفرنس میں پاکستان کی ایلچی تہمینہ جنجوعہ کے جموں و کشمیر کے حوالے سے دیے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے ہندوستانی سفیر وینکٹیش ورما نے کہا کہ امن و استحکام کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی کو پوری قوت سے فروغ دینا ، وسیع پیمانے پر ایٹمی مواد تیار کرنا اور اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ ایکٹرزکے درمیان ساز باز کے سائے میں ایٹمی اسلحہ کا ڈلیوری سسٹم امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
علاوہ ازیں روس میں ہندوستانی دفیر پنکج ساران نے پاکستان کے ساتھ دفاعی و فوجی تعلقات قائم کرنے پر روس کو سخت سست کہا۔انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی سے کہا کہ ہم نے روس سے اپنے ان خیالات کا اظہار کر دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ، جو کہ دہشت گردی کی سرپرستی و کفالت کو حکومتی پالیسی کا جزو بنائے ہے، دفاعی تعلقات قائم کرنا بہت غلط اقدام ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan greatest threat to world peace india tells un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply